Olive Chicken Tips in Urdu - Olive Chicken Totkay - Tip No. 7148

Urdu Totkay Olive Chicken اولیو چکن (Tip No. 7148) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Olive Chicken Recipe In Urdu

اولیو چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7148

ایک پیالے میں نمک،ایک چائے کا چمچ لہسن،سرکہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر ملا لیں۔
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر تیار کئے ہوئے مصالحے سے میرینیٹ کر لیں۔
گرل پین کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ گرم کرکے اس پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور چکن بریسٹ کو تیز آنچ پر سویا ساس ڈالتے ہوئے چار سے پانچ منٹ گرل کرکے نکال لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں کڑی پتے،باریک چوپ کی ہوئی پیاز اور لہسن کو تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں گرل کی ہوئی چکن کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں۔
ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں،آٹھ سے دس منٹ میں چکن گلنے پر آ جائے تو زیتون ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
زیتون کے مزیدار ذائقے والی اس چکن کو ڈنر رولز یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan