Kolkata Gosht Tips in Urdu - Kolkata Gosht Totkay

کلکتہ گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kolkata Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی آدھ پیالی
پیاز ایک دوبڑے
لہسن دو جوے
دھنیاکے دانے تین چمچے
سیا ہ زیرہ ڈیڑھ چمچہ
سرخ مرچ چار عدد
ادرک ایک ٹکڑا ددو انچ کا
ہلدی ایک چمچہ
گوشت کی یخنی ایک پیالی
نمک ایک چمچہ
کدوکش کیا ہوا ناریل ایک چائے کی پیالی
پانی ایک پیالی
لیموں ایک عدد
سیاہ مرچ ایک چمچہ
ترکیب:
گوشت کے ڈیڑھ انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں ۔گھی گرم کر لیں پیاز اور لہسن باریک کاٹ کر ہلکے بادامی رنگ پر تل لیں ۔دھنیا ،سیاہ زیرہ، سیاہ مرچ،اور سرخ مرچ کو سل پرموٹا موٹا پیس لیں ۔ان کو بھی پیاز کے ساتھ ڈال کرایک منٹ تک پکائیں ۔ پسی ہوئی ادرک اور ہلدی بھی شامل کر لیں ۔ گوشت ڈال کر بھون لیں اور پھر یخنی ڈال کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔اب نمک ڈال دیں ۔ ناریل کو پیس کر باریک کر لیں ۔اور گوشت میں ڈال دیں ۔لیموں کا رس بھی ڈال دیں اور تقریباََ چالیس منٹ تک پکائیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے اورسالن گاڑھا ہو جائے۔

More From Gosht Aur Beef - مزید