Shalgam Ka Korma Tips in Urdu - Shalgam Ka Korma Totkay - Tip No. 1177

Urdu Totkay Shalgam Ka Korma شلجم کا قورمہ (Tip No. 1177) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shalgam Ka Korma Recipe In Urdu

شلجم کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1177

اجزا:
اشلجم ایک کلو
دہی آدھا کپ
بادام آدھا کپ
خشخاش ایک چائے کا چمچ
خشک باریل ایک چائے کا چمچ
تل ایک چائے کا چمچ
ثابت خشک دھنیا دو چائے کے چمچ
لہسن دو جوئے
ادرک ایک ٹکڑا
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پکانے کا تیل تین چائے کے چمچ
دو پیاز درمیانہ سائز باریک کٹے ہوئے لچھے
پانی آدھا کپ
ترکیب:
شلجم چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ تمام مسالے یعنی ادرک، لہسن، ناریل، بادام اور دھنیے کو بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں اس دوران خشخاش کو نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیں اور تقریباََ ایک گھنٹے کے بعد چھان کر سل پر باریک پیس کر باقی مسالوں کی پیسٹ میں ملا کر نمک مرچ بھی شامل کر لیں۔ تل بھی خشخاش کے ساتھ سل پر ہی پیس لیں ۔اب تمام پسے ہوئے مسالے کو پھینٹی ہوئی دہی میں شامل کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں اب ایک موٹے پیندے کی دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور لچھے دار پیاز کو تل کر گولڈن براؤن کر لیں ۔ تلے ہوئے پیاز میں شلجم کے ٹکڑے ڈال کر چمچ ہلاتے ہوئے بھونیں ۔ یہاں تک کہ شلجم کے ٹکڑے بھی سنہری ہو جائیں ۔ اب دہی ملے مسالے شلجم میں شامل کر کے چمچ ہلا تے جائیں۔ اسی دوران پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور جب دہی مسالہ شلجم ابلنے لگیں تو اچھی طرح ڈھکن سے بند کریں اور آنچ ہلکی کر دیں ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ شلجم پک کر نرم ہو جائیں اورمسالوں سے تیل الگ ہو کر قورمے پر تیرنے لگے۔

More From Pakistani Cuisine