Gosht Aur Sabziyon Ki Karahi Tips in Urdu - Gosht Aur Sabziyon Ki Karahi Totkay - Tip No. 7145

Urdu Totkay Gosht Aur Sabziyon Ki Karahi گوشت اور سبزیوں کی کڑاہی (Tip No. 7145) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Aur Sabziyon Ki Karahi Recipe In Urdu

گوشت اور سبزیوں کی کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7145

کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں لہسن ڈال کر دو سے تین منٹ بھونیں۔
پھر تمام سبزیوں کو دھو لیں،گاجر،پھول گوبھی اور بروکولی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے مٹر کے ساتھ کڑاہی میں ڈال کر فرائی کریں۔
جب رنگت سنہری ہونے لگے تو پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں۔
اسی پین میں کوکنگ آئل ڈال کر چوپ کی ہوئی پیاز کو تیزپات کے ساتھ فرائی کریں۔
جب پیاز نرم ہونے پر آ جائے تو اس میں آدھا ٹکڑا ادرک کا کچل کر ڈالیں۔
پھر اس میں نمک،زیرہ،ہلدی،لال مرچ،ٹماٹر کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
گوشت اپنے ہی پانی میں گلنے پر آ جائے (نہ گلنے کی صورت میں تھوڑا سا پانی شامل کر دیں) تو اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر بھونیں۔
کٹے ہوئے ٹماٹر،باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب ٹماٹر گل جائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور باریک کٹا ہوا سویا چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم نان کے ساتھ اس کڑاہی کا لطف اُٹھائیں۔

More From Pakistani Cuisine