Maash Ki Dal Ki Pooriyan Tips in Urdu - Maash Ki Dal Ki Pooriyan Totkay - Tip No. 1909

Urdu Totkay Maash Ki Dal Ki Pooriyan ماش کی دال کی پوریاں (Tip No. 1909) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Dal Mash in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Maash Ki Dal Ki Pooriyan Recipe In Urdu

ماش کی دال کی پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1909

اشیاء:
ماش کی اچھی دال 500گرام
گھی 250گرام
مرچ سرخ حسب ذائقہ
زیرہ سیاہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
میدہ 500گرام
ترکیب:
اول ماش کی دال کو پانی میں بھگو دیجئے ۔ دو گھنٹے کے بعد اسے ہاتھ سے مل کر اس کے چھلکے اتار کر بالکل صاف کر لیں اور اسے سل پر پیس لیں۔ پھر زیرہ سیاہ اورنمک مرچ پیس کر اس میں شامل کر دیں ۔ میدہ جس میں ذرا سا نمک بھی پڑا ہو ا ہو پہلے ہی سے گندھا ہوا تیار رکھنا چاہئے۔ اس کے پیڑے بنا کر ان میں ذرا سی ماش کی دال رکھیے اور موڑ کر پیڑے بنا کر پوریاں بنائیں اور گھی میں پکائیے۔ پوریاں آلو کی ترکاری اور قیمہ کے ساتھ کھانے سے بہت لذیذ معلوم ہوتی ہے۔

More From Dal Mash