Hari Pyaz Aur Moli K Parathy Tips in Urdu - Hari Pyaz Aur Moli K Parathy Totkay - Tip No. 6413

Urdu Totkay Hari Pyaz Aur Moli K Parathy ہری پیاز اور مولی کے پراٹھے (Tip No. 6413) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hari Pyaz Aur Moli K Parathy Recipe In Urdu

ہری پیاز اور مولی کے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6413

مولی کو چھیل کر کش کرلیں اور دونوں ہاتھوں سے دبا کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑلیں،ہری پیاز کو باریک چوپ کرلیں۔
میدہ اور آٹا ملا کر اس میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سادے پانی سے گوندھ کر رکھ لیں۔
فرائینگ پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا فرائی کریں۔
پھر اس میں کچلی ہوئی ادرک اور مولی ڈال کر فرائی کریں۔آخر میں نمک،چوپ کی ہوئی ہری مرچیں،اجوائن،لال مرچ اور ہری پیاز کی پتیاں ملاتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔
اس مکسچر کو ٹھنڈا کرکے آٹے کے پیڑوں کے درمیان میں دوکھانے کے چمچ رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔
ہلکے ہاتھ سے بیلتے ہوئے پراٹھے بنائیں اور کوکنگ آئل ڈال کر گرم توے پر سینک لیں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha