Mooli K Parathy Tips in Urdu - Mooli K Parathy Totkay - Tip No. 6721

Urdu Totkay Mooli K Parathy مولی کے پراٹھے (Tip No. 6721) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mooli K Parathy Recipe In Urdu

مولی کے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6721

آٹے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
کش کی ہوئی مولی کچلی ہوئی ادرک اور اجوائن ملائیں اور پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر مولی کا اپنا پانی خشک کر لیں۔
چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں،پھر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور پودینہ ملا لیں۔
گندھے ہوئے آٹے کے درمیانے سائز کے پیڑے بنا لیں اور ہر پیڑے کے درمیان میں ڈیڑھ سے دو کھانے کے چمچ مولی کا مکسچر رکھ کر بند کر دیں۔
ہلکے ہاتھ سے بیل کر گرم توے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہری فرائی کر لیں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha