Sindhi Palak Tips in Urdu - Sindhi Palak Totkay - Tip No. 1187

Urdu Totkay Sindhi Palak سندھی پالک (Tip No. 1187) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sindhi Palak Recipe In Urdu

سندھی پالک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1187

اجزا:
پالک دو گٹھے
پکانے کا تیل تین چائے کے چمچ
لہسن ایک گٹھی
ہری مرچیں دس ،بارہ
ادرک ایک ٹکڑا
میتھی ایک گٹھی
ہر ا دھنیا ایک گٹھی
ٹماٹر تین عدد پکے ہوئے
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
پانی ایک کپ
کھٹا دہی ایک کپ
دیسی گھی (بگھارنے کے لئے) دو چائے کے چمچ
لہسن پانچ جوئے
ہینگ چٹکی بھر
نمک حسب ذائقہ
تیاری:
لہسن چھیل لیں۔ ہری مرچیں اور ادرک کاٹ لیں اور تینوں چیزوں کو پیس لیں ۔میتھی اور پالک کو اچھی طرح دھوکر باریک کاٹ لیں ۔ ٹماٹر بھی دھو کر کاٹ لیں ۔ دہی کو پھینٹ لیں۔ ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
ترکیب:
تین چمچ تیل کو گہری کڑاہی میں گرم کریں اور لہسن ہری مرچیں اور ادرک کی پیسٹ میں حسب ذائقہ نمک ڈال کر بھونیں اور سنہری ہو جائے تو کٹا ہوا پالک میتھی ہلدی ٹماٹر دھنیا پاؤڈر اور ایک کپ پانی ڈال کر پکنے کو رکھیں اور اتنی دیر ہلکی آنچ پہ پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور میتھی پالک اچھی طرح نرم ہو جائے اب پالک میتھی میں پھینٹا ہوا دہی ڈال کر لکڑی کی ڈوئی سے دبا دبا کر میتھی پالک اور دہی کا گاڑھا پیسٹ بنا دیں۔ اب ایک اور فرائینگ پین میں دو چائے کے چمچ دیسی گھی گرم کریں باریک کٹی ہوئی ادرک سنہری کر کے ہینگ کی چٹخی ملا کر پکے ہوئے پالک کو بگھار دیں پالک کے برتن کو بگھارنے کے بعد فوراََ ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پہ پکنے دیں۔ کھانے کی میز پہ رکھنے سے پہلے آنچ بند کر دیں تاکہ گرم گرم پالک کھانے کی میز پہ رکھا جائے۔

More From Pakistani Cuisine