Sabut Masalay Ka Korma Tips in Urdu - Sabut Masalay Ka Korma Totkay - Tip No. 3464

Urdu Totkay Sabut Masalay Ka Korma ثابت مصالحے کا قورمہ (Tip No. 3464) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabut Masalay Ka Korma Recipe In Urdu

ثابت مصالحے کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3464

اشیاء:
بڑا گوشت آدھا کلو
پیاز آدھا کلو
سوکھا دھنیا آدھی چھٹانک
مرچ سیاہ دو ماشے
جاوتری تین ماشے
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی ایک پاؤ
گھی ڈیڑھ پاؤ
لہسن ایک گٹھی
سفید زیرہ دو ماشے
لونگ دو ماشے
جائفل دو عدد
کیوڑہ، زعفران حسب ذائقہ
بالائی آدھا پاؤ
ترکیب:
دھنیے کو ذرا ذرا پیس لیں یعنی زیادہ باریک نہ کر یں۔ ادرک کی موٹی موٹی قاشیں کاٹ لیں۔ پیاز کی پوتھیوں کے تین تین ٹکڑے کاٹ لیں۔ لہسن کی پوتھی کے چوے الگ الگ کر لیں۔ جب گھی کڑ کڑا لیں تو مصالحے اور گوشت کو پتیلی میں ڈال دیں اور اوپر سے گلانے کے لائق پانی بھی ڈال دیں۔ جب گوشت آدھا گلا ہو جائے تو اس میں دہی ڈالیں اور خوب بھونیں۔ بعض خواتین لہسن کا پانی تیار رکھتی ہیں اور اسے ڈال کر گوشت کو دوبارہ بھونتی ہیں۔ جب سب مصالحے اور گوشت گل جائیں تو دس پندرہ منٹ تک انہیں دم پر رہنے دیں۔ پھر پتیلی کا ڈھکنا اٹھا کر دیکھیں۔ اگر گوشت اور گھی الگ الگ نظر آرہے ہوں تو سمجھ لیں کہ سالن تیار ہو گیا ہے۔ ورنہ چند منٹ اور دم دیں۔ کیونکہ صبر کا پھل اچھا ملتا ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht