Balochi Lugun Ran Tips in Urdu - Balochi Lugun Ran Totkay

بلوچی لگن ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Balochi Lugun Ran Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کی ران ایک عدد(چھوٹی)
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچیں(باریک پیس لیں) چار عدد
پودینہ (باریک پیس لیں) گٹھی
دہی ایک کپ
کچا پپیتا(چھلکے سمیت پسا ہوا) دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
کڑاہی گوشت مصالحہ ایک پیکٹ
تیل ایک کپ
ترکیب:
ران کو دھو کر اس پر کٹ لگا کر اس پر ادرک، لہسن پیسٹ، ہری مرچوں کا پیسٹ، پو دینہ، دہی، کچا پپیتا پیسٹ ، کڑاہی گوشت مصالحہ اور لیموں کا رس لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ران کو ایک بڑے پتیلے میں ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ران کو پتیلے میں سے نکال کر ایک تسلے میں رکھ دیں ایک بڑی کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ران ڈال کر ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن ہونے تک فرائی کر یں۔ آخر میں کوئلے کی دھونی دے دیں۔ مزیدار بلوچی لگن ران تیار ہے۔ گرم گرم روغنی نان کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید