Tala Hua Gosht Tips in Urdu - Tala Hua Gosht Totkay - Tip No. 2817

Urdu Totkay Tala Hua Gosht تلا ہوا گوشت (Tip No. 2817) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tala Hua Gosht Recipe In Urdu

تلا ہوا گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2817

اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی 60گرام
ادرک 2انچ کا ٹکڑا
لہسن چار پوتھیاں (پیس لیں)
پانی /1پیالی
دہی 150گرام
سرخ مرچ دو ٹی سپون(پسی ہوئی)
نمک ایک ٹی سپون
ہلدی ایک چھٹانک
بیسن 300گرام
لیموں دو عدد
نمک اور سرخ مرچ(مزید) ایک ایک ٹی سپون
دہی(مزید) 200گرام
گھی(مزید) حسب ضرورت
ترکیب:
برتن میں گھی گرم کر لیا جائے۔ اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر تقریباًتین منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں مصالحے ڈال دئیے جائیں۔ اس آمیزہ کو بھنے ہوئے گوشت میں ڈال کر برتن کا ڈھکن بند کر دیں اور تقریباً چالیس منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے پکنے دیں۔ اس اثناء میں یہ گل جائے گا اب آپ اسے اتار کر تقریباً آدھا گھنٹہ یونہی پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں اتنی مقدارمیں گھی ڈالیں کہ برتن کا ایک تہائی حصہ اس سے بھر جائے ۔ گھی جب کڑ کڑانے لگے تو گوشت کی بھنی ہوئی بوٹیاں بیسن میں ڈبو کر گھی میں ڈالتی جائیں۔ اچھی طرح تل کر نکال لیں ان گوشت کے تلے ہوئے قتلوں کو لیموں کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht