Makhni Phool Gobhi Tips in Urdu - Makhni Phool Gobhi Totkay - Tip No. 7086

Urdu Totkay Makhni Phool Gobhi مکھنی پھول گوبھی (Tip No. 7086) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Makhni Phool Gobhi Recipe In Urdu

مکھنی پھول گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7086

سب سے پہلے پھول گوبھی کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور پھر اسے درمیانے سائز کے پھول علیحدہ کرکے اُبلتے ہوئے پانی میں دو سے تین منٹ اُبال لیں اور چھان کر علیحدہ رکھ دیں۔
پین میں مکھن ڈال کر ہلکا سا گرم کریں پھر اس میں پیاز،ہری مرچیں،لہسن ادرک ڈال کر چار سے چھ منٹ پکائیں۔
پھر اس مکسچر کو گرینڈر میں ڈال کر باریک پیسٹ تیار کر لیں۔
علیحدہ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس مکسچر کو ڈالیں ساتھ ہی لال مرچ،ہلدی اور ٹماٹر پیسٹ ڈال کر مزید آٹھ سے دس منٹ تک پکائیں۔
پھر پھول گوبھی کے پھول اور کریم ڈال کر دم پر رکھ دیں مزیدار مکھنی گوبھی تیار ہے۔
باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک کر گرم گرم شروع کریں۔

More From Cabbage