Gobi Paratha Tips in Urdu - Gobi Paratha Totkay - Tip No. 5192

Urdu Totkay Gobi Paratha گوبھی پراٹھا (Tip No. 5192) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gobi Paratha Recipe In Urdu

گوبھی پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5192

تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں
معقول مقدار میں پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں ایک نرم اور ہموار گوندھے ہوئے آٹے کی شکل میں گوندھ لیں
آٹے کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ایک جانب رکھ دیں
تیاری برائے گوبھی کی بھرائی:
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں زیرہ شامل کریں
زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں پیاز اور سبز مرچیں شامل کریں
دوبارہ 30 سیکنڈ تک بھونیں
پھول گوبھی اور نمک شامل کریں
تھوڑا سا پانی چھڑکیں اور پکائیں حتیٰ کہ تین چوتھائی پک کر تیار ہو جائے
دھنیا شامل کریں اور بخوبی مکس کریں
بھرائی کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ایک جانب رکھ دیں
کیسے روبہ عمل ہونا ہے:
گوندھے ہوئے آٹے کے ایک حصے کو 75 ملی میٹر (3 انچ) قطر کے دائرے کی شکل دیں
حصول مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
اس دائرے کے درمیان میں گوبھی کی بھرائی کا ایک حصہ رکھیں
تمام اطراف درمیان میں باہم اکٹھی کریں اور مضبوطی کے ساتھ بند کر دیں
دوبارہ 150 ملی میٹر (6 انچ) قطر کے دائرے کی شکل دیں
حصول مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
ایک گرم توے پر پکائیں
پکانے کے لیے تھوڑا سا آئل استعمال کریں
اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براوؤن رنگت اختیار کرجائیں
بقایا گوندھے ہوئے آٹے اور بھرائی کے ساتھ دہرائیں اور بقایا 4 عدد پراٹھے تیار کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Cabbage