Malai Kulfi Tips in Urdu - Malai Kulfi Totkay - Tip No. 5259

Urdu Totkay Malai Kulfi ملائی قلفی (Tip No. 5259) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malai Kulfi Recipe In Urdu

ملائی قلفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5259

ایک چوڑے پین میں دودھ گرم کریں۔
دھیمی آنچ پر اس وقت تک اس میں چمچ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ وہ کم ہو کر ایک تہائی باقی رہ جائے۔
جلنے/ جھلسنے سے بچانے کے لیے پین کی سائیڈیں اور پیندا کھرچتے رہیں۔
چینی شامل کریں۔
دوبارہ 3 تا 4 منٹ تک ابالیں۔
دودھ کو دو مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔
ایک حصہ ایک جانب رکھ دیں۔
دوسرے حصے پر سٹرک ایسڈ چھڑکیں۔
تھوڑی دیر بعد دودھ دہی کی مانند جم جائے گا۔
اگر دودھ دہی کی مانند نہ جمے تب بقایا سٹرک ایسڈ بھی اس میں شامل کر دیں۔
مکسچر کو فی الفور پھینٹیں۔
کثیف دودھ (Condesed Milk) بقایا ابلا ہوا دودھ۔ اور الائچی پاوؤڈر شامل کریں۔
بخوبی مکس (یکجا) کریں۔
قلفی کے سانچوں میں انڈیل دیں۔
فریج کے فریزر والے حصے میں 8 تا 10 گھنٹے تک جمنے کے لیے پڑا رہنے دیں۔
کھانے کے لیے پیش کرنے کے لیے۔ فریج سے باہر نکالیں۔
سانچوں کو پانی میں ڈبوئیں۔
انہیں کھولیں اور قلفی باہر نکالیں۔
ٹکڑوں میں کاٹ کر کھانے کے لیے پیش کریں۔

More From Homemade Icecream