Jheenga Machli Tips in Urdu - Jheenga Machli Totkay - Tip No. 2870

Urdu Totkay Jheenga Machli جھینگا مچھلی (Tip No. 2870) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jheenga Machli Recipe In Urdu

جھینگا مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2870

اشیاء:
جھینگا مچھلی آدھا کلو
میدہ آدھ کپ
سرکہ آدھ کپ
سرخ مرچ حسب پسند
گھی ایک پاؤ
نمک حسب پسند
ترکیب:
جھینگا مچھلی کا چھلکا اتار کر اسے اچھی طرح صاف کر لیں اور پھر خوب اچھی طرح دھو کر ایک چھلنی میں ڈال دیں تاکہ اس کا پانی باکل خشک ہو جائے۔ میدے کو تھوڑے سے پانی میں سخت کر لیں اور سرکہ ڈال کر چمچ سے یکجان کر لیا جائے۔ اس کے بعد اس میں نمک اور مرچ بھی ملا دیں۔ یہ آمیزہ گاڑھا ہونا چاہئے۔ اس تیار شدہ مصالحے میں جھینگے ڈال دیں۔ جھینگے پوری طرح مصالحے میں ڈوب جانے چاہئیں۔ ان کو تقریباً تین گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد ایک کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور دھیمی آگ پر جھینگے تل تل کر نکالتے جائیں۔ جھینگا مچھلی کو بہت زیادہ سرخ نہ کر یں۔ بادامی ہونے پر نکال لیں۔ یہ تلی ہوئی جھینگا مچھلی نہایت لذیذ ثابت ہوتی ہے۔

More From Machli Ke Pakwan