Mazaidar Gajar Gosht Tips in Urdu - Mazaidar Gajar Gosht Totkay - Tip No. 2981

Urdu Totkay Mazaidar Gajar Gosht مزے دار گاجر گوشت (Tip No. 2981) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mazaidar Gajar Gosht Recipe In Urdu

مزے دار گاجر گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2981

اجزاء:
گوشت تین پاؤ
پیاز درمیانہ سائز کی چھ عدد
گاجر چھ عدد
ٹماٹر ایک پاؤ
گھی ایک چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اور گوشت کے ٹکڑے کو اس میں اچھی طرح تل لیں(یاد رہے کہ گوشت کی بوٹیاں نہیں کرنی ہیں بلکہ اس کا ایک ہی ٹکڑا رکھنا ہے)اب پیاز کتر لیں۔ گاجر کو چھیل کر اس کی ہڈیاں نکالے بغیر اس کے ایک ایک انچ لمبے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔ ٹماٹر کو دھو کر اس کے بھی ٹکڑے کر لیں اور ان سب چیزوں کو گوشت کی دیگچی میں اس طرح رکھیں کہ یہ چیزیں گوشت میں رکھی جاہیں بلکہ دیگچی کے کناروں میں بھی رکھیں ۔ اب نمک اورمرچ بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں گوشت کا سوپ شامل کر دیں اور دیگچی کو ڈھکن سے ڈھک کر اس کے کناروں کو آٹے کی مدد سے بند کر دیں۔ اب دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور مدھم آنچ پر تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پکنے دیں۔ اس کے بعد ڈش میں ڈال کر گرم گرم شروع کر یں۔

More From Gosht Aur Beef