Seem Ya Mong Phali Tips in Urdu - Seem Ya Mong Phali Totkay

سیم یا مونگ پھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Seem Ya Mong Phali Recipe In Urdu

اشیاء:
سیم یا مونگ پھلی آدھ کلو
گھی آدھ پاؤ
پیاز آدھ پاؤ
گرمصالحہ ایک ٹی اسپون
لہسن ایک پوتھی
ادرک ایک ٹکڑا
سرخ مرچ و نمک حسب پسند
ہلدی حسب پسند
ترکیب:
پھلیوں کو کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز بادامی کر لیں۔ ادرک اور لہسن بھی اس میں ڈال دیں اور بادامی ہونے پر نمک، ہلدی اور سرخ مرچ ڈال کر مصالحہ بھون کر پھلیاں ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ پھلیوں کا رنگ بادامی ہوجائے تو آدمی پیالی پانی ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔ جب پھلیاں گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پانچ منٹ بعد اتار لیں۔ نہایت لذیذ سالن بنے گا۔

More From Pakistani Sabzi - مزید