Parathay Mooli Bharay Tips in Urdu - Parathay Mooli Bharay Totkay - Tip No. 2834

Urdu Totkay Parathay Mooli Bharay پراٹھے مولی بھرے (Tip No. 2834) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Parathay Mooli Bharay Recipe In Urdu

پراٹھے مولی بھرے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2834

اشیاء:
آٹا ایک کلو
مولی 750گرام
دھنیا سبز آدھی گٹھی
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے مولی صاف کر کے کدوکش کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں نمک اور سرخ مرچ ڈال کر مصالحہ سا بنا لیجئے۔ پانی کا ہلکا سا چھینٹا دے کر کدوکش کی ہوئی مولی اس میں ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بھون کر دم پر رکھ دیجے تاکہ مولی اپنے ہی پانی میں گل جائے۔ مولی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے پر دھنیا سبز باریک کاٹ کر اور دھو کر اس میں ملا دیجئے۔آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔ ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر مولی کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ مولی باہر نہ نکل سکے۔اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔ حسب پسند اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔

More From Pakistani Sabzi