Murabba Aam One Tips in Urdu - Murabba Aam One Totkay - Tip No. 1278

Urdu Totkay Murabba Aam One آم کا مربہ (Tip No. 1278) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Aam One Recipe In Urdu

آم کا مربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1278

اشیاء:
کچے آم ایک کلو گرام (عمدہ قسم)
لیموں کا غذی دو عدد
چینی ڈیڑھ کلو گرام
عرق گلاب آدھا چھٹانک
روح کیوڑہ دو ٹی سپون
سبز الائچی آدھا تولہ
ترکیب:
سب سے پہلے آموں کو پانی سے اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور ان میں ٹھنڈا پانی ڈال کر دو تین گھنٹے تک پڑا رہنے دیا جائے۔ اس کے بعد آم پانی میں سے نکال کر چھیل لئے جائیں اور ان کی موٹی موٹی پھانکیں کاٹ لی جائیں ۔ گٹھلی پھینک دی جائے۔ اس کے بعد ایک کھلے منہ کا برتن لیں اور اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں آم کی پھانکیں ڈوب جائیں ۔ اس پانی میں لیموں کا رس نچوڑ دیا جائے اور دوتین گھنٹے تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے۔ اب ایک دیگچی میں سادہ پانی ڈال کر اس میں آم کی پھانکیں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور دس منٹ تک ابال لیا جائے۔ نیز یہ خیال رہے کہ آم زیادہ گلنے نہ پائیں۔ پھر نیچے اتار کر پھانکیں نکال لیں اور کسی ٹرے میں پھیلا دی جائیں ۔ چینی میں تین پاؤ پانی ڈال کر چاشنی تیا ر کر لی جائے اور جب چاشنی تیار ہو جائے تو آم کی پھانکیں سبز الائچی عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال دیں۔ چاشنی تار دینے لگے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا کرنے کے بعد مرتبان میں بھر لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین آم کا مربہ تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba