Murabba Saib Kashmiri Tips in Urdu - Murabba Saib Kashmiri Totkay - Tip No. 1284

Urdu Totkay Murabba Saib Kashmiri مربہ سیب کشمیری (Tip No. 1284) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Saib Kashmiri Recipe In Urdu

مربہ سیب کشمیری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1284

اشیاء:
کشمیری سیب ایک کلو گرام
چینی دو کلو گرام
روح کیوڑہ تھوڑا سا
ترکیب:
سب سے پہلے بڑے بڑے کشمیری سیب جو کہ باکل بے داغ ہو ں انھیں چھیل کر پانی میں ڈالیں اور تھوڑا سا روح کیوڑہ ڈال کر اچھی طرح سے جوش دیں ۔ اور پھر اس پانی کو چولہے سے اتار کر سیبوں کو صاف کر کے الگ رکھ لیں۔ ان میں پانی بالکل نہ رہے۔ اب جتنے وزن کے سیب ہوں یعنی ایک کلو گرام سیب ہوں تو ان سے دو گنا یعنی دو کلو گرام چینی لے کر اس کی ایک تار کی چاشنی تیار کر لی جائے۔ جب چاشنی تیار ہو جائے تو سیبوں کو اس میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک پکا کر اتار لیں اور پھر ایک صاف مرتبان میں قوام سمیت ڈال دیں۔ لذت سے بھر پور اور صحت بخش کشمیری سیبوں کا مربہ تیارہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba