Murg Moongphali Tips in Urdu - Murg Moongphali Totkay - Tip No. 1132

Urdu Totkay Murg Moongphali مرغ مونگ پھلی (Tip No. 1132) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Badam And Chicken Kaju in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murg Moongphali Recipe In Urdu

مرغ مونگ پھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1132

اجزا:
مرغ کلو گرام
سرکہ ایک چمچہ
ادرک ایک ٹکڑا
اجینوموتو ایک چٹکی
لہسن پسا ہوا ایک ٹی سپون
نمک ٹی اسپون
مرچ سیاہ ٹی سپون
انڈے دو عدد
کو کنگ آئل تین چمچے
مونگ پھلی دانے ڈیڑھ پیالی
پانی ایک پیالی
ترکیب:
مونگ پھلی کے چھلکے اتار لیں۔ مرغ کے تین ٹکڑے کر کے کیتلی میں ڈال دیں۔ پھر پانی ڈال کر سرکہ، نمک ،ادرک ،لہسن اور اجینو موتو ملا کر چولحے پر چڑھا دیں۔ پانی خشک ہوجانے پر اتار لیں۔ فرائی پین میں آدھا چمچہ تیل ڈال کر مونگ پھلی کے دانوں کو تل لیں۔ اب انڈوں کو پھینٹ کر مرغ کے ٹکڑوں کو اس میں لتھیڑ یں اور دوچمچے تیل گرم کر کے اس میں تل لیں۔اوپر سے سیاہ مرچ چھڑک دیں۔ ایک پلیٹ میں مونگ پھلی کے دانے ڈالیں اور ان کے اوپر مرغ کے تلے ہوئے ٹکڑے رکھ دیں۔ٹماٹر سوس کے ساتھ تناول فرمائیں ۔

More From Chicken Badam And Chicken Kaju