Baked Chicken Parcel Tips in Urdu - Baked Chicken Parcel Totkay - Tip No. 6955

Urdu Totkay Baked Chicken Parcel بیکڈ چکن پارسل (Tip No. 6955) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baked Chicken Parcel Recipe In Urdu

بیکڈ چکن پارسل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6955

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور انھیں نمک،لہسن،کالی مرچ،مکسڈ ہربز اور کوکنگ آئل سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پھلیوں کو صاف دھو کر ان کے سرے کاٹیں اور دو منٹ کے لئے اُبلتے ہوئے پانی میں اُبال کر نکال لیں۔
چکن بریسٹ کے درمیان میں چیرا لگا کر پاکٹ بنا لیں اور اس میں پھلیاں اور چیز کی سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔
گرل پین کو گرم کرکے اس میں مکھن یا مارجرین اور کوکنگ آئل ڈال کر چکن بریسٹ کو سنہری ہونے تک گرل کر لیں۔
اوون کو 180C پر پندرہ سے بیس منٹ پہلے گرم کر لیں۔
پھر چکن بریسٹ پر لیموں کے قتلے رکھ کر انھیں المونیم فوائل میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے گرم گرم نکال کر اُبلے ہوئے بھٹے کے دانوں یا حسب پسند اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Baked Dishs