Namak Paray Tips in Urdu - Namak Paray Totkay - Tip No. 2837

Urdu Totkay Namak Paray نمک پارے (Tip No. 2837) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Namak Paray Recipe In Urdu

نمک پارے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2837

اشیاء:
میدہ 100گرام
نمک حسب پسند
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
میدے میں نمک اور ایک کھانے والا چمچہ گھی ڈال کر اچھی طرح گوندھئے میدہ زیادہ نرم نہ ہو بلکہ عام آٹے کی نسبت سخت ہونا چاہیے۔ اس گوندھے ہوئے میدے کا پیڑا بناکر روٹی کی طرح بیل لیجئے اور پھر چھری کی نوک سے اس روٹی کے لمبے لمبے چوکور یا مثلث شکل کے ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیجئے۔ اب فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیے اور یہ کٹے ہوئے ٹکڑے اس میں تل لیجئے۔ جب یہ ٹکڑے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکالتے جائیے۔ لذیذنمک پارے تیار ہیں۔

More From Snacks