Nariyal Ka Halwa 4 Tips in Urdu - Nariyal Ka Halwa 4 Totkay - Tip No. 2749

Urdu Totkay Nariyal Ka Halwa 4 ناریل کا حلوہ (Tip No. 2749) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Ka Halwa 4 Recipe In Urdu

ناریل کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2749

اشیاء:
ناریل خشک کلو
جلیبی تازہ کلو
گھی 250ملی لیٹر
چینی حسب پسند
بادام کی گری حسب پسند
ترکیب:
ناریل کو ہاون دستہ میں اچھی طرح کوٹ لیجئے یا کدوکش کر لیجئے۔ جلیبیاں بھی ہاتھوں سے اچھی طرح مسل لیجئے اور پھر ناریل اور جلیبی دونوں کو اچھی طرح ملا لیجئے۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ گھی گرم ہو جائے، تو ناریل اور جلیبی اس میں ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بھون کر اتار لیجئے۔ ایک پاؤ پانی میں چینی کی چاشنی تیار کیجئے اور بھنی ہوئی ناریل، جلیبی چاشنی میں ڈال کر کفیگر سے اچھی طرح ملانے کے بعد اس آمیزے کو چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب اچھی طرح مل کر گاڑھا ہو جائے تو بادام ڈال کر اتار لیجئے۔ ناریل اور جلیبی کا نہایت لذیذ حلوہ تیار ہے۔ جسے شوقیہ کھانے کے علاوہ سردرد ، درد چشم اور کمزوری، دماغ دور کرنے کے لئے بطور دوا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

More From Fruit Dishes