Sohan Halwa Seven Tips in Urdu - Sohan Halwa Seven Totkay - Tip No. 790

Urdu Totkay Sohan Halwa Seven سوہن حلوہ (Tip No. 790) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sohan Halwa Seven Recipe In Urdu

سوہن حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 790


اجزاء:
دال ماش ایک کلو
چینی آڑھا ئی کلو
گھی آدھ کلو
دودھ ڈھائی کلو
میدہ دوسو پچاس گرام
ترکیب:
حلوا تیار کرنے سے دو گھنٹے قبل دال کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اس اس عرصے میں دال پھول جائے گی ۔اگر دال اچھی طرح نہ پھولے تو کچھ دیر پانی میں اورر ہنے دیں ۔مطلب یہ کہ دال اس قدر بھیگ جانی چاہیے کہ اسکے چھلکا بہ آسانی اتاراجاسکے۔چنانچہ جب دال پھول جاجئے نہایت صفائی اور ہوشیاری سے اس کے چھلکے دور کریں ۔ چھلکے کا کوئی حصہ بھی دال کے اوپر نہ رہے۔ ان چھلکوں کو گندم کے آٹے میں ملا کر اس کی روٹیا ں پکا کر کھانے سے نہایت ہی لذیذ بنتی ہیں دال کو متواتر کئی پانی سے دھونا پڑتا ہے چنانچہ جب دال اچھی طرح اھل جائے اور اس میں موتی کی طرح پانی نکلنے لگے ۔تب اس کو پانی سے نکال کر کپڑے پر پھیلا دیں ۔اور خشک ہونے دیں ۔جب دال کا تمام پانی خشک ہو جائے تو کڑاہی میں ڈال کر نرم آگ پر ڈھائی کل دودھ میں پکائیں ۔ اور دودھ بالکل خشک ہونے دیں۔ جب دودھ خشک ہوجائیاسے سل بٹے کو اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیں ۔کیونکہ بعض اوقات کوئی نمکین چیز کا ذائقہ ہوتا ہے جس سے فرق آجاتا ہے ۔
ایگچی مین گھی ڈال کر مادا(میدہ) ہاتھ سے مسل مسل کر پسی ہوئی دال ملا دیں مادا ملانے سے گھی میں کفایت رہتی ہے اور سوندھاپن بھی آجاتاہے دیگچی کو آ گ پر چڑھا کر کفیگر سے برابر ہلا تے جائیں تو چینی کا قوام بنا کر ملا دیں ۔ورنہ ویسی ہی چینی ملا دیں اور نرم آگ پر برابر اس کوبھونیں جس وقت تک حلوا سمٹ کر ایک جگہ ہو جائے اور حلوے کے کنارے گھی نہ چھوڑنے بگس اتار کر زعفران کو کیوڑہ میں کھساکر ملا دئیں ۔
نوٹ: حلوے کو بھونتے وقت میٹھا چکھ ینا جاہیے تاکہ کمی پیشی معلوم ہونے پر اسے ضرورت کے مطابق پورا کیا جاسکے ۔
تیار ہونے پر بادام ،پستہ ،مغز الائچی خورو کے دانے حسب ضرورت ملائیں حلوا تیار ہے۔اور کافی بچت کی چیزیں ہیں ۔حلوہ نہایت لذیذ اور مقوی ہوتا ہے۔اگر اس پر برادہ گری چھڑک لیا جائے توذائقے میں ہوتا ہے۔

More From Halwa Jaat