White Handi Biryani Tips in Urdu - White Handi Biryani Totkay - Tip No. 6619

Urdu Totkay White Handi Biryani وائٹ ہانڈی بریانی (Tip No. 6619) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

White Handi Biryani Recipe In Urdu

وائٹ ہانڈی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6619

پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن،نمک،لال مرچیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اس مکسچر سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں،پھر مٹی کی ہانڈی کو گرم کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک چائے کا چمچ زیرہ کڑکڑا کر مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال دیں۔
شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو گھی علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔
علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،پر اس میں بھگو کر رکھے ہوئے چاول اور باریک کٹا ہوا پودینہ ڈال کر بھونیں۔چکن پاؤڈر کو ڈیڑھ پیالی پانی میں ملا کر ابال کر یخنی بنا لیں اور اسے چاولوں میں ڈال دیں۔
ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور پانی خشک ہونے پر اسے ہانڈی میں گوشت پر ڈال دیں۔دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani