Paneer Ki Dish Tips in Urdu - Paneer Ki Dish Totkay - Tip No. 2924

Urdu Totkay Paneer Ki Dish پنیر کی ڈش (Tip No. 2924) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food With Cheese in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Ki Dish Recipe In Urdu

پنیر کی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2924

اشیاء:
ٹماٹر ایک کلو
گھی ایک پاؤ
دودھ سوا کلو
ہلدی حسب پسند
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
پیاز ایک چھٹانک
ادرک چوتھائی چھٹانک
لہسن چھ جوئے
تاتری پسی ہوئی آدھ ٹی اسپون
ترکیب:
سب سے پہلے کسی برتن میں دودھ ابال لیں۔ پھر ابلتے ہوئے دودھ میں تاتری ڈال دیں اور چمچے سے اسے ہلاتے رہیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو آنچ پر سے اسے اتار لیں۔ اب کسی باریک کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں اور اس پوٹلی کو کہیں لٹکا دیں تاکہ پانی کے جو قطرے رہ گئے ہیں وہ بھی نکل جائیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد پوٹلی کھول کر دیکھیں پنیر کا گولہ سا بنا ہوا ہوگا۔ اس گولے کو کسی برتن میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں تاکہ یہ سخت ہو جائے۔ ایک گھنٹے کے بعد اس کے تیز چھری کے ساتھ ٹکڑے کاٹ لیں اور فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر ان ٹکڑوں کو ہلکا بادامی تل کر نکال لیں۔ کسی کھلے منہ کے برتن میں پانی بھر کر یہ ٹکڑے اس میں ڈال دیں۔ ایک دوسری جگہ دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر اس میں ڈالیں۔ جب پیاز بادامی ہو جائے تو ٹماٹر کاٹ کر اور نمک، مرچ، ہلدی، اور سرخ مرچ اور باقی سارا مصالحہ پیس کر ڈال دیں اور دیگچی کا ڈھکنا بند کر دیں۔ جب ٹماٹر مصالحے کی طرح ہو جائیں اور گھی نکل آئے تو پنیر کے ٹکڑے ڈال دیں۔ ایک پیالی پانی بھی ڈال دیں ۔شوربہ تھوڑا سا رہ جائے تو اتار لیں۔ یہ نہایت لذیذ پنیر کی ڈش تیار ہو گی اور بار بار اسے کھانے کو دل چاہے گا۔

More From Fast Food With Cheese