Pistay Ki Barfi Tips in Urdu - Pistay Ki Barfi Totkay - Tip No. 740

Urdu Totkay Pistay Ki Barfi پستے کی برفی (Tip No. 740) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pistay Ki Barfi Recipe In Urdu

پستے کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 740

اجزاء:
پستہ ایک کلو
کھویا آدھا کلو
چینی دو کلو
پانی دوکلو
چاندی کے ورق حسب ذائقہ
روح کیوڑہ حسب ذائقہ
ترکیب :
پستے کو کسی کپڑے میں باند ھ کر پوٹلی بنالیں اسے دو سیر پانی میں دال دیں تھوڑ ی دیر بھیگے رہنے کے بعد اور پو ٹلی کو نکال کر اسے کھون دیں اور پستے کا چھلکا صاف کر کے پھینک دیں اور پستے کو کسی صاف سیل بٹے پر پیس کر موٹی اور دری پیٹھی بنالیں ۔کھوئے کو نرم آگ پر کسی قلعی دار برتن میں بھون لیں چینی کی تین تار کی چاشنی تیار کرکے اسے کھوئے میں ملائیں اوپستے کی پیٹھی بھی اس میں چھوڑدیں ۔اور سدس سے خوب گھوٹیں تاکہ مر کب یک جان ہو جائے اور جمنے لگے ۔تب تھالی کو گھی سے چپڑ کر اس میں برفی کا قوام انڈ یل دیں ۔ٹھنڈا ہونے پر ورق لگا کر برفی کاٹ لیں ۔
نوٹ :
۱ ۔تھالی میں انڈیلنے سے پیشتر روح کیوڑہ کی چند بوندیں برفی کے قوام ملائیں تاکہ برفی خوش ذائقہ ہوجائے ۔
۲۔ اگربر فی کے ٹکڑے تھالی میں چپک جائے تو تھالی میں قدرے حرارت پہنچا کر گرم کرکے کاٹلیں تاکہ دروت حالت میں کٹ جائے پستہ کی برفی کو لوزبھی کہتے ہیں مگر عام طور پر یہ پستے کی برفی ہی کہلاتی ہے ۔

More From Barfi