Alamgiri Korma Tips in Urdu - Alamgiri Korma Totkay - Tip No. 1588

Urdu Totkay Alamgiri Korma عالمگیر ی قورمہ (Tip No. 1588) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Alamgiri Korma Recipe In Urdu

عالمگیر ی قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1588

اشیاء:
گوشت(ران یا سینے کا) ایک کلو
لہسن کے جوئے 48گرام
گھی 250گرام
نمک 24گرام
پیاز 50گرام
پسا ہو اخشک دھنیا 48گرام
لال مرچ 36گرام
گرم مصالحہ 24گرام
ادرک 24گرام
دہی آدھا کلو
ترکیب:
پیاز ،نمک، لہسن، دھنیا ،لال مرچ سب کو ہمام دستے یا کونڈے میں ڈال کر کاٹیں مگر باریک نہ کر یں) البتہ ادرک اور گرم مصالحہ کو اس طرح نہ کوٹیں انہیں جوں کا توں رہنے دیں۔ اب (کوٹے ہوئے مصالحے کو پانی میں لوتھ کر کے گوشت کی بوٹیوں پر لتھڑ دیں اور کچھ دیر تک اسی حالت میں کھلی فضا میں پڑا رہنے دیں۔ پھر گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا ئیں اور آنچ یکلخت تیز کر دیں۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو گوشت کی بوٹیاں میں ڈال دیں اور اوپر سے پانی اتنا ڈال دیں کہ گوشت گل جائے اسے بھونیں پھر تھوڑا پانی آدھا گرم مصالحہ ثابت اور کتری ہوئی ادرک ڈال کر دو بارہ پکائیں ۔ جب یہ پانی بھی خشک ہو جائے تو تھوڑ ا تھوڑا دہی ڈالتے ہوئے بھون لیں اور پھر دیگچی میں چولہے سے اتار لیں قورنہ تیا رہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht