Shakarkandi Ki Kheer 2 Tips in Urdu - Shakarkandi Ki Kheer 2 Totkay - Tip No. 2739

Urdu Totkay Shakarkandi Ki Kheer 2 شکر قندی کی کھیر (Tip No. 2739) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shakarkandi Ki Kheer 2 Recipe In Urdu

شکر قندی کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2739

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
شکر قندی سرخ 350گرام
چینی 250گرام
بادام کی گری 12عدد
پستہ چھ دانے
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
شکر قندی کو پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں اتنا پانی ڈالیے کہ اس میں شکر قندی ڈوب جائے۔ اس دیگچی کو چولہے پر چڑھا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ شکر قندی تین چوتھائی پک جائے تو اتار لیجئے اور اس کا چھلکا اتار کر اس کے گول گول قتلے تراش کررکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دودھ پک کر آدھا رہ جائے تو اس میں چینی اور شکر قندی کے قتلے ڈال دیجئے اورہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ شکر قندی خوب گل جائے اور دودھ بھی تھوڑا سارہ جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ جب ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے۔ شکر قندی کی مزے دار کھیر تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish