Zurb Trifle Tips in Urdu - Zurb Trifle Totkay - Tip No. 3111

Urdu Totkay Zurb Trifle زربک ٹرائفل (Tip No. 3111) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zurb Trifle   Recipe In Urdu

زربک ٹرائفل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3111

اشیاء:
دودھ لیٹر
سادہ کیک پیس چار عدد
چینی 4/3کپ
کارن فلور دوکھانے کے چمچے
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچہ
کنڈینسڈ ملک ٹن
فریش کریم ایک پیکٹ
جیلی(لال، ہری ، پہلی) تین کپ(الگ الگ جمی ہوئی)
کیلے ایک درجن (باریک کٹے ہوئے)
ترکیب:
دودھ میں چینی، کارن فلور، ونیلا ایسنس ڈال کر پکا کر گا ڑھا کر لیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا کر لیں۔ فریش کریم اور کنڈینسڈ ملک کو بھی 2گھنٹے تک فریج میں رکھ کر اچھے طریقے سے ٹھنڈا کر یں۔ تینوں قسم کی جیلی کے چھوٹے کیوبز کاٹ لیں۔ ایک بڑے منہ والے کانچ کے سرونگ باؤل میں پہلے کیک کی تہہ لگائیں اس کے بعد کارن فلور کے آمیزے کی تہہ لگائیں پھر کیلے ڈال کر تھوڑا سا کنڈینسڈ ملک ڈالیں ، پوری فریش کریم، پھر جیلی اور اس کے اوپر باقی بچا ہوا کنڈینسڈ ملک دوبارہ ڈالیں۔ زربک ٹرائفل تیار ہے۔ ٹھنڈا کر کے سرو کر یں۔

More From Yummy Sweet Dish