Kheer Khoay Wali Tips in Urdu - Kheer Khoay Wali Totkay - Tip No. 2756

Urdu Totkay Kheer Khoay Wali کھیر کھوئے والی (Tip No. 2756) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Firni Aur Kheer in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kheer Khoay Wali Recipe In Urdu

کھیر کھوئے والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2756

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
چاول 50گرام
چینی 250گرام
کھویا 250گرام
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
الائچی سبز چھ دانے
بادام کی گری 30گرام
پستہ 15گرام
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاول چن کر اور دھو کر تھوڑے سے پانی میں ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک ابال آجانے کے بعد چاول نچوڑ کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو کھویا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد چینی ڈال کر کھیر کو اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ جب چاول، کھویا اور دودھ آپس میں مل جائیں، تو بادام کی گریاں دو دو یا چار ٹکڑے کر کے ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد سبز الائچی کے دانے اور کیوڑا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد اتار لیجئے اور حسب پسند ڈش یا دیگر برتنوں میں گرم گرم ڈال لیجئے۔ ٹھنڈی ہوجائے تو چاندی کے ورق لگا کر اوپر پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے کھوئے والی لذیذ کھیر تیار ہے۔

More From Firni Aur Kheer