Aash Tips in Urdu - Aash Totkay - Tip No. 6605

Urdu Totkay Aash آش (Tip No. 6605) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aash Recipe In Urdu

آش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6605

چنوں کو صاف دھو کر میٹھا سوڈا اور گرم پانی ڈال کر بھگو دیں۔پھر اس میں ایک چوپ کی ہوئی پیاز دو چوپ ٹماٹر،نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر ابال لیں۔
اچھی طرح گل جائے تو ہلکا ہلکا کچل کر رکھ لیں۔
قیمے کو تیار کرنے کے لئے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز اور ادرک لہسن کو چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔پھر اس میں قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
آخر میں ہلدی،لال مرچ اور ٹماٹر کو بلینڈ کرکے ڈالیں اور اچھی طرح بھونتیں ہوئے تیل علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،لہسن اور کالی مرچ ملا لیں۔اسپیگھیٹی کو نمک ملے پانی میں ابال لیں۔

More From Pakistani Cuisine