Sabziyon Ki Nihari Tips in Urdu - Sabziyon Ki Nihari Totkay - Tip No. 2241

Urdu Totkay Sabziyon Ki Nihari سبزیوں کی نہاری (Tip No. 2241) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabziyon Ki Nihari Recipe In Urdu

سبزیوں کی نہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2241

اشیاء:
شملہ مرچ پاؤ
مٹر ایک پاؤ
لو کی ایک پاؤ
اروی، آلو ، بھنڈی ایک ایک پاؤ
شلجم پاؤ
دہی ایک پاؤ
پیاز دو عدد
ادرک ، لہسن (پسا ہوا) دو کھانے کے چمچ
زیرہ (پس اہوا) ایک چائے کا چمچ
ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ حسب ضرورت
لال مرچ(پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
دھنیا(پسا ہوا) دو کھانے کے چمچ
ہلدی ایک کھانے کا چمچ
اجینو موتو ایک چائے کا چمچ
تیل ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
آٹا دو کھانے کے چمچ گارنش کے لئے
لیموں، کٹی ہوئی ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک، فرائی پیاز
ترکیب:
شملہ مرچ، اروی، آلو ،شلجم ،کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ مٹر چھیل کر ابال لیں۔ بھنڈی میں نشان لگا کر فرائی کر کے نکال لیں اور پھر اسی تیل میں کٹی ہوئی پیاز اور آلو فرائی کر کے نکال لیں۔ اس کے بعد تیل میں پہلے ثابت گرم مصالحہ اور ثابت زیرہ ڈال کر کڑائیں اور پھر اس میں لہسن، ادرک ڈال کر بھون لیں۔ ساتھ ہی فرائی پیاز کو گرائنڈ کر کے اس میں شامل کر لیں۔ پھر دہی میں تمام مصالحے سوائے آٹے کے ڈال کر مکس کر یں اور پانچ منٹ رکھ کر تیار مصالحے میں ڈا ل کر بھون لیں۔ جب مصالحے اچھی طرح بھن جائے تو اس میں حسب ضرورت شوربا رکھ کر اروی ،لوکی اور شلجم ڈال دیں۔
جب سبزیاں آدھی گل جائیں تو ان میں آلو اور شملہ مرچ بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد آٹا پانی میں گھول کر شامل کر دیں اور پھر دم پر رکھتے وقت مٹر اور فرائی بھنڈی بھی ڈال دیں۔ پانچ منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔ اوپر سے فرائی پیاز اور پسی ہوئی لال مرچ سے بگھار کے ہرے مصالحے سے گارنش کر کے گرما گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Vegetable Dishes