Masala Daar Mirchian Tips in Urdu - Masala Daar Mirchian Totkay - Tip No. 1624

Urdu Totkay Masala Daar Mirchian مصالحہ دار مرچیں (Tip No. 1624) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Daar Mirchian Recipe In Urdu

مصالحہ دار مرچیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1624

اشیاء:
سبز مرچیں بڑی چھ عدد
کابلی چنے دو کھانے کے چمچے
پیاز دو عدد
لہسن چار جوئے
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ہری مرچ چھ سات عدد
سبز دھنیا ایک چھوٹی گڈی
ہلدی پسی ہوئی پاؤ چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤ چائے کا چمچہ
نمک حسب پسند
گھی دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
مرچوں کو دھو کر لمبائی میں شگاف ڈال دیں۔ کابلی چنوں کو دو تین گھنٹوں تک پانی میں بھگوئے رکھیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں۔ لہسن، ادرک، ہری مرچ ،ہرا دھنیا، ہلدی ،لال مرچ اور نمک ملا کر پیس لیں۔ پیاز چنے اور مصالحہ ملا کر تھوڑے سے گھی میں تلیں۔ اس مصالحے کو مرچوں میں بھر دیں۔ گھی گرم کر کے اس میں مرچیں رکھیے اور ہلکی آگ پر ڈھک کر پکا ئیں ۔ تھوڑا سا پانی کا چھینٹا بھی دیں ۔ جب مرچیں گل جائیں تو تھوڑا ساگھی اور ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔

More From Pakistani Sabzi