Shahi Moti Pulao Tips in Urdu - Shahi Moti Pulao Totkay - Tip No. 7055

Urdu Totkay Shahi Moti Pulao شاہی موتی پلاؤ (Tip No. 7055) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Moti Pulao Recipe In Urdu

شاہی موتی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7055

قیمے میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،حسب ذائقہ نمک،دو عدد پیاز،ایک کھانے کا چمچ لال مرچ پسی ہوئی،چار کھانے کے چمچ بادام پستے باریک پسے ہوئے،چار سے چھ ہری مرچیں،آدھی گٹھی ہرا دھنیا اور ایک انڈا ڈال کر قیمے کو دو مرتبہ پیس لیں۔کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں اور دوبارہ سے فریج میں رکھ دیں۔
بڑے پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحے ڈالیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔
ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،زیرہ،دہی اور ٹماٹر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
کوفتے ڈال کر پین کو کپڑے کی مدد سے تھوڑا سا ہلائیں اور خشک ہونے تک پکائیں۔
ہرا مصالحہ ڈال کر تین سے چار پیالی پانی ڈال دیں جب اُبال آ جائے تو احتیاط سے کوفتوں کو نکال کر چاول (پہلے سے دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کررکھے ہوئے) ڈال دیں،ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
کوفتے دوبارہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔
احتیاط سے ڈش میں نکالیں کہ کوفتے ٹوٹنے نہ پائیں،چاندی کے ورق اور پستوں سے سجا کر خاص دعوتوں میں پیش کریں۔

More From Pulao Pilaf