Balochi Saji Aur Kabuli Pulao Tips in Urdu - Balochi Saji Aur Kabuli Pulao Totkay - Tip No. 6191

Urdu Totkay Balochi Saji Aur Kabuli Pulao بلوچی سجی اور کابلی پلاؤ (Tip No. 6191) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balochi Saji Aur Kabuli Pulao Recipe In Urdu

بلوچی سجی اور کابلی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6191

پلاؤ بنانے کے لئے دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں گوشت تل کر نکال لیں
اب پیاز سرخ ہو جائے تو لہسن اور مصالحے شامل کرکے بھونیں چند منٹ بعد اس میں گوشت پانی یا یخنی شامل کرکے دم پر لگالیں نمک اور کالی مرچ بھی شامل کردیں
ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد گوشت گل جائے تو گوشت اور مصالحہ چھان کر علیحدہ کرلیں اور یخنی دیگچی میں ہی رہنے دیں
 اب ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں گاجر تل لیں اب چینی شامل کرکے ملائیں رنگ ہلکا سنہری ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں
اور ایک پیالی یخنی پین میں ڈال دیں ساتھ ہی کشمش ،الائچی اور نمک ملا ئیں اب ایک دیگچی میں پانی اور نمک ڈال کر اس میں چاول ابال لیں تین سے چار منٹ بعد نتھار کر پیالے میں نکا ل لیں اور اس میں یخنی ڈالیں
اب ایک بڑی دیگچی میں گھی لگائیں اس پر چاول ڈالیں
 پھر گوشت اور پیاز کی تہہ لگائیں اور پانی چاول اوپر حصے میں ڈال دیں
ایک ایک کچن تولیہ دیگچی کے ڈھکن پہ لپیٹ کر ڈھنک اور پانچ منٹ دم دیں کابلی پلاؤ تیار ہے ۔
بکرے کی ران پر چھری سے نشان لگائیں اور ایک بڑی دیگچی میں پانی ڈال کر 45منٹ کے لئے ڈبو دیں
اس کے بعد اس میں لیموں کا رس ،نمک ،ادرک ،لہسن ،سفید سرکہ اور پپیتا شامل کرکے ایک سے دو گھنٹے کے لئے چھوڑ یں ۔
دو گھنٹے کے بعد دیگچی میں سے آدھا پانی نتھارل لیں اور بقیہ پانی کو ابلنے کے لئے چڑھا دیں
اب ران کو سیخ پر پروئیں اور کوئلے کی درمیانی آنچ پر سینک لیں ۔
تیار ہونے پر چاٹ مصالحہ لیموں کا رس اور ہر ادھنیا چھڑ ک کر مہمانوں کو کابلی پلاؤں کے ساتھ پیش کریں ۔

More From Pulao Pilaf