Mutton Shahi Korma Tips in Urdu - Mutton Shahi Korma Totkay - Tip No. 6409

Urdu Totkay Mutton Shahi Korma مٹن شاہی قورمہ (Tip No. 6409) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Shahi Korma Recipe In Urdu

مٹن شاہی قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6409

گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اسے باؤل میں ڈال کر نمک ،دہی ،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
کوکنگ آئل میں بادام اور مکھانوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں(اس میں سے آدھے مکھانے اور بادام کو باریک پیس لیں)اور اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اس پین میں تیزپات ڈال کر کڑکڑائیں اور ادرک لہسن کو فرائی کرلیں،پھر اس میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں۔تھوڑا ساپکنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔
گوشت اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز(چورا کرکے ڈالیں)اور پسے ہوئے مکھانے اور بادام شامل کر دیں۔
جب گھی علیحدہ ہونے پر آجائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،زیرہ اور پسی ہوئی الائچی چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma