Champ Aloo Tips in Urdu - Champ Aloo Totkay - Tip No. 2899

Urdu Totkay Champ Aloo چانپ آلو (Tip No. 2899) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Champ Aloo Recipe In Urdu

چانپ آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2899

اشیاء:
چانپ آدھ کلو(بڑی بڑی )
آلو آدھ کلو
گھی تین چھٹانک
انڈے دو عدد
سوکھی ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
ادرک ایک ٹکڑا
لہسن ایک چھوٹی پوتھی
کالی مر چ ایک اسپون
نمک و مرچ حسب پسند
ترکیب:
چانپوں کوا چھی طرح دھو کر کانٹے سے گود لیں تاکہ مصالحہ اندر تک چلا جائے۔ لہسن، ادرک اور سرخ مرچ سل پر پیس کر چانپوں پر لگا دیں اور ایک گھنٹہ تک اس آمیزہ کو پڑا رہنے دیں۔ دیگچی میں تھوڑا سا گھی ڈالیں اور مصالحہ لگے ہوئے چانپ بھی اس میں ڈال دئیے جائیں۔ان کو ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چانپوں کو پلٹ دیں۔ جب چانپ اپنے ہی پانی میں گل جائیں اور مصالحہ خشک ہو جائے تو اسے اتار لیں۔اس کے بعد آلو پانی میں ابال کر چھیل لیں اور ان میں نمک، سیاہ مرچ ملاکر خوب اچھی طرح پیس لیں۔ یہ پسے ہوئے آلو چانپ کے دونوں اطراف میں لگائیں انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر چانپ ان میں سے ڈبو کر نکال لیں۔ اب ان پر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی ہلکی آنچ پر تلتی جائیں۔ لذت بخش چانپ تیار ہیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht