Shaljam Kay Kabab Tips in Urdu - Shaljam Kay Kabab Totkay - Tip No. 2463

Urdu Totkay Shaljam Kay Kabab شلجم کے کباب (Tip No. 2463) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shaljam Kay Kabab Recipe In Urdu

شلجم کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2463

اشیاء:
سفید شلجم ایک کلو(چھیل کر ابال لیں)
چنے کی دال آدھی پیالی
ہرا دھنیا ایک پیالی(باریک کٹا ہوا)
لہسن کے جوے چھ عدد
پو دینہ پیالی(باریک کٹا ہوا)
ادرک ایک ٹیبل سپون (باریک کٹا ہوا)
ثابت لال مرچ چھ عدد
ہری مرچ دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد(چھوٹی )چوکورکٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
کارن فلور دوٹیبل سپون
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
انڈا ایک عدد
آئل یا گھی ایک پیالی
ترکیب:
شلجم کو چھیل کر دھوئیں پھر ہلکی آنچ پر ابال لیں۔ ٹھنڈا ہوجانے پر کانٹے سے دبا کر بھرتا بنا لیں اور چھلنی میں دبا کر سارا پانی نکال دیں۔ دال میں سارے مصالحے ڈال کر اچھی طرح ابا لیں خشک ہو جائے تو باریک پیس لیں۔ شلجم اور دال ملا کر گوندھ لیں اور اس میں کارن فلور اور انڈاملا دیں۔ ہرا مصالحہ ملا کر ڈبل روٹی کے توس کا چورا بھی شامل کر لیں۔ ہلکا گیلا ہاتھ اور تھوڑے سے گھی کے ساتھ کباب بنا لیں۔ ہلکی آنچ پر کم گھی میں فرائی کر لیں اور جاذب کاغذ پر اتار یں تاکہ فالتوں چکنائی جذب ہو جائے۔

More From Cutlus Aue Kebab