Sindhi Matar Pulao Tips in Urdu - Sindhi Matar Pulao Totkay - Tip No. 2136

Urdu Totkay Sindhi Matar Pulao سندھی مٹر پلاؤ (Tip No. 2136) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sindhi Matar Pulao Recipe In Urdu

سندھی مٹر پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2136

اشیاء:
چاول آدھ کلو
مٹر کے دانے ایک کلو
گھی ایک پاؤ
نمک دو چمچ
گرم مصالحہ دو چمچ
پیاز نصف پاؤ
ترکیب:
چاول صاف کر کے تین مرتبہ دھو کر دوسیر پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں۔ مٹر کے دانے نکال لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر گہرے بادامی رنگ کا کر لیجئے۔ پھر اس میں دو سیر پانی ڈال دیجئے نمک گرم مصالحہ اور مٹر کے دانے بھی ڈال دیجئے۔ مٹر کے دانے پہلے ہی تل لیجئے جب پانی کو تین جوش آئیں تو چاول ڈال دیجئے اور دیکھیں جب پانی خشک ہونے لگے تو اوون کی ٹرے میں چاول الٹ دیں اور اوون میں رکھیں۔ اگر اوون نہ ہو تو دم پر رکھیں۔ پندرہ منٹ بعد دم یا اوون سے نکال کر ڈش میں الٹ دیں۔ پنجابی مٹر پلاؤ تیار ہے۔

More From Biryani Aur Pulao