Zira Chawal Tips in Urdu - Zira Chawal Totkay - Tip No. 5197

Urdu Totkay Zira Chawal زیرہ چاول (Tip No. 5197) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zira Chawal Recipe In Urdu

زیرہ چاول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5197

ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
آئل میں درمیانی آنچ پر کٹا ہوا پیاز ڈیپ فرائی کریں
حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر لے
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں
گارنش کے لیے ایک جانب رکھ دیں
چاول صاف کریں اور دھوئیں
10 منٹ تک چاول بھگو دیں
نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
2 کپ پانی ابلنے کے لیے رکھیں
ایک چوڑے پین میں آئل گرم کریں
آئل میں شاہ زیرہ شامل کریں
شاہ زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں چاول شامل کریں
5 منٹ تک بھونیں
گرم پانی شامل کریں اور 5 منٹ تک ابلنے کے قریب پڑا رہنے دیں
نمک شامل کریں
ایک ڈھکن کے ساتھ ڈھانپ دیں
پکائیں حتیٰ کہ چاول ڈن (Done) ہو جائیں
ایک کانٹے (Fork) کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں چاولوں کا ہر ایک دانہ علیحدہ علیحدہ کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Biryani, Rice, Chawal