Dhuwan Dahi Gosht Tips in Urdu - Dhuwan Dahi Gosht Totkay - Tip No. 2201

Urdu Totkay Dhuwan Dahi Gosht دھواں دہی گوشت (Tip No. 2201) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dhuwan Dahi Gosht Recipe In Urdu

دھواں دہی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2201

اشیاء:
بکرے کا گوشت کلو
ادرک لہسن پیسٹ تین چائے کا چمچے
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
تیل 3/4کپ
پیاز چھ عدد
دہی دو کپ
سفید الائچی 4-5عدد
ہرا دھنیا گڈی
پو دینہ گڈی
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
ترکیب:
چار عدد پیاز کو پیس کر گوشت میں مکس کر لیں۔ اس میں چار کپ پانی ڈال کر پکائیں اور گلا لیں ۔ تیل ڈال کر گوشت فرائی کر یں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔ دہی کو پھینٹ لیں اور اس میں چائے کا چمچہ نمک ملا دیں۔ بقیہ پیاز کو رنگ کی شکل میں کاٹ لیں۔ دھنیا اور پو دینہ کو بھی کاٹ لیں۔ گوشت کو ایک علیحدہ ڈش میں ڈالیں اور اس پر دہی کی تہ جما دیں۔ پھر پیاز کے لچھے (رنگ )ڈال دیں۔ پو دینہ کے پتے اور پھر دہی کی تہ ڈال دیں۔ اس کے بعد پیاز اور پو دینہ ڈال دیں۔ آخر میں روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اس پر کوئلہ گرم کر کے رکھ دیں اور اوپر سے تیل ڈال دیں۔ فوراً ڈھکن ڈھک دیں۔ مزید ار دھواں دہی گوشت تیار ہے۔ نان اور تافتان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef