Special Chicken Kabab Masala Tips in Urdu - Special Chicken Kabab Masala Totkay - Tip No. 3138

Urdu Totkay Special Chicken Kabab Masala اسپیشل چکن کباب مصالحہ (Tip No. 3138) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Cutles Aur Chicken Kabab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Special Chicken Kabab Masala Recipe In Urdu

اسپیشل چکن کباب مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3138

اشیاء:
چکن کا قیمہ آدھا کلو
پیاز تین عدد درمیانی
پسی کالی مرچ ایک ٹی اسپون
سرخ مرچ ایک ٹی اسپون
ٹماٹر کٹے ہوئے ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
پیاز آدھاپاؤ(تین عدد)
زیرہ آدھا ٹی اسپون
دھنیا ثابت ایک ٹیبل اسپون
لہسن، ادرک دو ٹیبل سپون
ہری مرچ تین عدد
کُٹی لال مرچ ڈیڑھ ٹی سپون
ترکیب:
1۔ چکن کے قیمے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور نمک ملائیں ساتھ ہی آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز بھی ملا دیں تمام مصالحہ جات زیرہ ، کالی مرچ، دھنیا اور سرخ مرچ بھی ملا دیں اور لمبے سیخ کباب بنا لیں چاہیں تو توے پر سینک لیں یا تھوڑ سا گھی لگا کر کوئلوں پر سینک لیں اگر چاہیں تو اوون میں بھی رکھ کر گرل کر لیں آٹھ عدد کباب تیار ہوں گے۔
2۔(گریوی)بنانے کے لئے ایک پیالی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، لہسن، ادرک ، کا پیسٹ بنا لیں اور اس میں نمک اور سرخ کُٹی مرچ بھی ایک ملا لیں۔
3۔دیگچی میں ایک پیالی گھی ڈال کر گرم کر یں اور یہ مصالحہ ڈال کر بھونیں تھوڑا سا پانی بھی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں، جب مصالحہ بھن جائے تو آدھی پیالی دہی ڈال دیں اور دوبارہ اس کی بومر جانے تک بھونیں ساتھ ہی سیخ کبا ب بھی ڈال دیں اور ڈھکن دے دیں سیخ کباب پر ہرا مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں چکن اسپیشل کبا ب مصالحہ تیار ہے۔

More From Chicken Cutles Aur Chicken Kabab