Brain Cutlets Tips in Urdu - Brain Cutlets Totkay - Tip No. 6652

Urdu Totkay Brain Cutlets برین کٹلٹس (Tip No. 6652) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Brain Cutlets Recipe In Urdu

برین کٹلٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6652

گائے کے مغز کو دھونے سے پہلے کچھ دیر فریزر میں رکھیں پھر پانی میں ڈال کر اس کی اوپر کی جھلی احتیاط سے نکال لیں۔
پھر پھیلے ہوئے پین میں آدھی پیالی پانی میں ادرک لہسن،نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر رکھیں۔جب پانی کو ابال آجائے تو اس میں صاف کیا ہوا گائے کا مغز ڈال کر ڈھک کر ابالنے رکھ دیں۔
درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پانی خشک ہونے پر آجائے(درمیان میں ایک مرتبہ احتیاط سے پلٹ لیں) تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
مکمل ٹھنڈا ہونے پر اس کے پانچ سے چھ ٹکڑے کر لیں،ڈبل روٹی کے سلائسز کو کاٹ لیں۔
انڈے کو پھینٹ کر اس میں نمک،کالی مرچ،ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کر دیں۔
برش کی مدد سے ڈبل روٹی کے سلائس پر پھینٹا ہوا انڈا لگائیں پھر مغز کا قتلہ رکھ کر دوبارہ اوپر سے انڈا لگائیں اور آخر میں اس پر ڈبل روٹی کا چورا چھڑک دیں۔
اسی طرح تمام کٹلٹس تیار کرکے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

More From Cutlus Aue Kebab