Spicy Cheese Biscuits Tips in Urdu - Spicy Cheese Biscuits Totkay - Tip No. 7268

Urdu Totkay Spicy Cheese Biscuits اسپائسی چیز بسکٹس (Tip No. 7268) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biscuit And Cookies in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spicy Cheese Biscuits Recipe In Urdu

اسپائسی چیز بسکٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7268

میدہ اور آٹا ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک،بیکنگ پاؤڈر،لال مرچ،اوریگانو اور کالی مرچ ڈال کر دو چمچ کی مدد سے ملائیں۔
پھر اس میں لہسن،ہری پیاز کش کیا ہوا چیز اور یخ ٹھنڈا مکھن (چھوٹے ٹکڑے کیا ہوا) ڈال کر انگلیوں سے ملا کر ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں لے آئے۔
اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے بٹر ملک (چار سے پانچ کھانے کے چمچ دودھ میں دو سے تین قطرے لیموں کا رس ملا لیں) ڈالتے ہوئے اسے گوندھ لیں(لیکن زیادہ دیر نہ گوندھیں) اور اسے ڈھک کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگا کر اسے ہلکا سا چکنا کریں اور حسب پسند شیپ کے کوکیز کاٹ کر اس پر رکھ دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں۔
خیال رہے کہ کوکیز کے صرف کنارے سنہری ہونے پر انھیں اوون سے نکال لیں۔
یہ چٹپٹے نمکین کوکیز چائے یا کافی کے ساتھ بہت مزہ دیں گے۔

More From Biscuit And Cookies