Steam Pasanday Tips in Urdu - Steam Pasanday Totkay - Tip No. 2988

Urdu Totkay Steam Pasanday سٹیم پسندے (Tip No. 2988) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Steam Pasanday Recipe In Urdu

سٹیم پسندے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2988

اجزاء:
پسندے کلو
خشخاش پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
جاوتری پسی ہوئی چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
املی(چٹنی کے لئے) حسب ذائقہ
چھوٹی الائچی (پسی ہوئی) دو سے تین عدد
نمک حسب ضرورت
لال مرچ(پسی ہوئی) حسب ذائقہ
دہی ایک کپ
ترکیب:
ایک کپ میں دہی لیں اور اس میں باریک پسا ہوا سفید زیرہ، خشخاش، کالی مرچ، جاوتری، چھوٹی الائچی، میٹھا سوڈا، ملا دیں۔ اس تیار شدہ پیسٹ کو پسندوں پر اچھی طرح لگا دیں اور 15سے 20منٹ لگا رہنے دیں۔ ایک برتن میں ڈال کر اس کو چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی ابلنے لگے تو اس پر ایک چھلنی رکھ دیں اور اس چھلنی پر پسندوں کی تہہ لگا دیں اور اسے ڈھک دیں۔ 15منٹ بعد چھلنی سے ڈھکنا ہٹا کر ان کو پلٹیں اورپھر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں اس کے بعد پلیٹ میں نکال لیں اور املی کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

More From Gosht Aur Beef