Stuffed Baingan Tips in Urdu - Stuffed Baingan Totkay - Tip No. 7162

Urdu Totkay Stuffed Baingan اسٹفڈ بینگن (Tip No. 7162) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Stuffed Baingan Recipe In Urdu

اسٹفڈ بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7162

بینگن کو صاف دھو کر اُبلتے ہوئے پانی میں دس سے بارہ منٹ اُبالیں پھر اوپر سے (چوڑائی کے رخ پر) قتلہ کاٹیں اور اس پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں (تاکہ رنگت کھلی رہے)۔
چکن کو نمک،کالی مرچ اور کچلا ہوا ادرک لگا کر ہلکی آنچ پر پکا کر گلا لیں،سویا ساس ملا کر چولہے سے اُتاریں اور ہڈی علیحدہ کر لیں۔
جھینگوں کو صاف دھو کر کچلا ہوا لہسن،نمک اور چلی ساس لگا کر ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
نوکدار چھری سے احتیاط سے بینگن کا گودا نکال کر چوپ کر لیں۔ساتھ ہی پیاز اور ٹماٹر کو بھی چوپ کرکے کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بھونیں،اس میں جھینگے اور چکن ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
اس مکسچر کو بینگن میں بھر کر اوپر سے کش کیا ہوا چیز ڈالیں اور پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں گرل جلا کر اتنی دیر رکھیں کہ چیز پگھل جائے۔
بینگن کی اس مزیدار ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu