Thai Style Fish Tips in Urdu - Thai Style Fish Totkay - Tip No. 2063

Urdu Totkay Thai Style Fish تھائی اسٹائل مچھلی (Tip No. 2063) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Thai Style Fish Recipe In Urdu

تھائی اسٹائل مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2063

اشیاء:
سرمئی مچھلی کلو(کانٹے نکلوا دیں)
پیاز ایک عدد(باریک کٹی ہوئی)
لال مرچ چار عدد(کُٹی ہوئی)
لہسن کے جوے چار عدد
فش سوس تین کھانے کے چمچے
کوکونٹ کریم دو کپ
انڈے دو عدد(پھینٹے ہوئے)
چینی چائے کا چمچہ
بند گوبھی چھ عدد(پتے)
بند گوبھی دو کپ(چوپ کی ہوئی)
بیسن حسب ضرورت
پو دینہ 1/3کپ
لال مرچ تین عدد(باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے(چوپ کیا ہوا)
سرکہ حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن اور سرکہ لگا کر دھو لیں۔ بند گوبھی کے پتے اور بند گوبھی کٹی ہوئی کو الگ الگ گرم پانی میں ڈال کر فوراََ نکال لیں۔ پیاز، لال مرچ، لہسن، فش سوس کو گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ اس میں مچھلی کو مکس کر یں اور اس میں کوکونٹ کریم، انڈے اور چینی اچھی طرح ملا دیں۔اب آٹھ چھوٹے پیالوں میں ہلکا سا تیل لگا کر پیالے میں چاروں طرف بند گوبھی کے پتے لگا ئیں۔ پتے لگاتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کہ پتے پیالے کے پیندے میں بھی لگیں (یعنی اس طرح لگائیں کہ پتے سے پیالے کی شکل بن جائے) پو دینے اور کٹی ہوئی گوبھی کو ان پیالوں میں بھر دیں اور مصالحے والی مچھلی بھر یں۔ اوپر سے لال مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ ایک بڑی پتیلی میں پانی گرم کر یں اور اس کے اوپر چھلنی یا اسٹیل کی جالی رکھیں۔ پھر ان پیالوں کو اس جالی پر رکھ کر ڈھکن اوپر رکھ دیں یا بند کر دیں۔30منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔ پھر ٹھنڈا کر لیں۔ اگر چاہیں تو کنارے کاٹ لیں۔پیالوں سے نکال کر ابلے ہوئے چاول کے ساتھ سرو کر یں۔

More From European Dishes