Corn And Coconut Fish Curry Tips in Urdu - Corn And Coconut Fish Curry Totkay - Tip No. 7334

Urdu Totkay Corn And Coconut Fish Curry کارن اینڈ کوکونٹ فش کری (Tip No. 7334) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Corn And Coconut Fish Curry Recipe In Urdu

کارن اینڈ کوکونٹ فش کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7334

بھٹے کے دانوں کو اُبال کر گلا لیں،کوکونٹ ملک پاؤڈر میں تین چوتھائی پیالی ٹھنڈا پانی ملا کر بلینڈ کر لیں۔
پھر اس میں زیرہ بھٹے کے دانے اور ہری مرچیں ڈال کر بلینڈ کریں۔
مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھیں اور اس پر نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ چھڑک کر اچھی طرح ملا لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں مچھلی کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔
پھر اسی کڑاہی میں رائی اور کڑی پتہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں پھر چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
اس میں بلینڈ کیا ہوا کوکونٹ ملک کا مکسچر ڈال کر اس میں نمک اور ہلدی شامل کر کے ملائیں اور تین سے چار منٹ پکا کر اُبال آنے دیں۔
پھر اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں اور لیموں کا رس چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Machli Ke Pakwan